شرافت حسین مرحوم انتہائی خوش اخلاق، ملنسار  اور خدا ترس انسان تھے،ادریس شاہ زنجانی

شرافت حسین مرحوم انتہائی خوش اخلاق، ملنسار  اور خدا ترس انسان تھے،ادریس شاہ ...

  

لاہور(پ ر)تحریک زنجان پاکستان کے مرکزی امیر پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے معروف سماجی شخصیت اور پی ایس ایف پنجاب کے سابق چیئرمین شرافت حسین کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور خدا ترس انسان تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ شرافت حسین گزشتہ ایک ماہ سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ روز ان کے وفات کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔ان کی نماز جنازہ میں سیدصداقت حسین شاہ زنجانی، پیر سید ناظم حسین شاہ،عزیز الرحمان چن سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -