لیسکو کا نادہند گان سے ریکوری کے لئے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ 

  لیسکو کا نادہند گان سے ریکوری کے لئے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ 

  

 لاہور(خبرنگار) لیسکو کا نادہندگان سے ریکوری کے لئے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ،اربوں روپے کے واجبات کی وصولی کے لئے کارروائیاں تیز، 2 ماہ سے واجبات ادا نہ کرنے والے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشن منعقد کرنے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کے مطابق لیسکو کے تمام سرکلز میں نادہندہ صارفین کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نادہندگان سے اربوں روپے کی ریکوری کی جائے گی۔ دو ماہ یا اس سے زائد عرصہ تک بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشن منعقد کر کے میٹرز قبضہ میں لے کر صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوں کی اقساط پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی کی طرف سے نادہندگان کو کمرشل و صنعتی صارفین کے بلوں کی ادائیگی کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ 30 اپریل کو ختم ہو چکی ہے جس کے بعد اب نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے۔اس سے قبل بھی لیسکو اربوں روپے کے نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر کے ریکوری کر چکی ہے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کا کہنا ہے کہ کمپنی کے نادہندگان سے ریکوری کے لئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -