وزیر اعظم کے دعوؤں کے باوجود مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے، روبینہ سہیل بٹ

وزیر اعظم کے دعوؤں کے باوجود مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے، روبینہ سہیل بٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر اور پی پی 173سے ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو رمضان المبارک میں بھی مہنگائی سے ریلیف نہیں ملا عوام کو ریلیف دینے، ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں کو نشان عبرت بنانے کے وزیراعظم کے اعلانات و دعوؤں کے باوجود مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔

، اشیائے خورد و نوش کی درآمدات میں 60 فیصد اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی، پچھلے نو ماہ میں درآمدات کی مجموعی مالیت -488 ارب 26 کروڑ رہی جبکہ 36لاکھ 12 ہزار 638 ٹن گندم بھی درآمد کی گئی۔ اس کے باوجود پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1333 روپے، بلوچستان میں 1270، سندھ میں 1240، خیبر پختونخوا میں 1200 روپے ہو گئی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -