والدین کا سایہ رحمت خداوندی ہے،رانا عبدالشکور خاں 

والدین کا سایہ رحمت خداوندی ہے،رانا عبدالشکور خاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)والدین کا سایہ رحمت خداوندی ہے جسکا کوئی متبادل اور ثانی نہیں۔مرحوم نے زندگی پابند صوم و صلوۃ ہو کر شعائر اسلام کے مطابق بسر کی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان رانا عبدالشکور خاں نے سینئر صحافی ارشد جاوید مصطفائی،محمد اسلم بھٹی اور انجمن طلبہ اسلام کے سابق سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی کے والد ماجد صوفی محمد حنیف بھٹی ہمدمیؒ کی وفات پر انکی رہائشگاہ مصطفائی ہاؤس میں اظہار تعزیت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رانا عبدالشکور خاں نے کہا عالمی تناظر میں بدلتے ہوئے حالات کے مطابق اسلام پسند قوتوں کو منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔مزارات اولیاء سے اربوں روپے نذرانے کی رقم صرف زائرین کو لنگر کھلا نے پر خرچ کر دینے کی بجائے تعلیم وتحقیق پر صرف کرکے ملک وقوم کی خدمت کیلئے انقلابی اقدام کرنے چاہیں۔
۔انہوں نے مزید کہا مزارات سے حاصل شدہ آمدنی سے میڈیکل،اسلامک اور انجیئرنگ یونیورسٹیز قائم کرکے اپنی نسل کو بیرون ممالک مہنگی تعلیم حاصل کرنے جانے کی بجائے اپنے ملک میں اعلی معیار کی تعلیم دے کر ہر شعبہ میں اعلی تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈر ز کی جماعت تیار کی جائے۔تاکہ پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکے۔