تحریک انصاف غریبوں کی فلاح بہبود کیلئے کوشاں، ملک ظہیر عباس
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی تنظیم غریبوں کی فلاح بہبود کیلئے کوشاں ہے۔گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ اور غیر ملکی سفیروں کی بیویوں نے ایم ڈی بیت المال اور تحریک انصاف لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر سے ملاقات کی اور انہیں ترکی کی این جی او کی طرف سے مستحقین اور غریبوں کے لیے اشیاء فراہم کیں جو نادار افراد میں بانٹی جائیں گی۔۔اس موقع پر ملک ظہیر عباس کھوکھر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا تحریک انصاف اور عمران خان حکومت کا مشن ہے۔