موجودہ حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا،عدنان اصغر ہنجرا

      موجودہ حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا،عدنان اصغر ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاھور چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 3 سال میں پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے اور پاکستان ترقی اور خوشحالی میں 20سال پیچھے چلا گیا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس لیے پاکستان کی عوام نے حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ  جان چکے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے تو وہ صرف مسلم لیگ (ن) ہے۔

 انشاللہ 2023 میں عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواے گے جس سے ترقی کا نیا سفر شروع ھو گا اور پاکستان خوشحال ھو گا عوام کو معلوم ہے کہ حکمرانوں نے تمام جھوٹے وعدے کہے جو جھوٹ کا پلندہ اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں حکومت اپنی عوامی مقبولیت کھو چکی ہے جس کا اندازہ ان کو بلدیاتی انتخابات میں ہو جائے گا مگر حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں اس لے عوامی مسائل حل کرنا مشکل ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -