تحفظ ختم نبوت ؐ پر کوئی عالمی دباؤ برادشت نہیں کیا جائے گا،ذکر اللہ مجاہد

تحفظ ختم نبوت ؐ پر کوئی عالمی دباؤ برادشت نہیں کیا جائے گا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوتؐ پر کسی قسم کے عالمی دباؤ کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔ یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف قابل مذمت ہے۔یورپ کا 295 سی کے خاتمے کا مطالبہ پونے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کر مجروع کرنا ہے۔ اسلامی ممالک سخت قانون سازی کے ذریعے  انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کرنیو الوں کو بدترین دہشتگرد ڈکلیئر کریں اور سخت سے سخت سزائیں مقرر کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ لاہو ر کے سابقین کے و فد سے ملاقات کے دوران اپنے ایک بیان میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور مرزا عبدالرشید، صدر جے آئی یوتھ لاہور عبداللہ ایڈوکیٹ،سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل، سابقین اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبدالرحمن سدیس، فیضان، طلحہ عارف، خبیب اعوان، دانیال بٹ موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -