شہری ماسک کو  زندگی کا حصہ بنائیں،محمود الرشید

  شہری ماسک کو  زندگی کا حصہ بنائیں،محمود الرشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے۔شہری ماسک کے استعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں،ماسک نہ پہننے والے اپنے علاوہ دوسروں کیلئے بھی خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے کے ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا از حد ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے میں پچاس سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہے جبکہ چالیس سال سے زائد عمر افراد کی رجسٹریشن کی جارہی ہے  تاہم ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہونے تک احتیاط ہی بہتر ین عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کارو باری سرگرمیوں کو متاثر کئے بغیر وبا ء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے لیکن شہریوں کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔

۔شہری ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد ہم سب کے مفاد میں ہے، احتیاط سے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -