انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان پی سی بی کا بڑا کارنامہ ہو گا: وسیم

انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان پی سی بی کا بڑا کارنامہ ہو گا: وسیم

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلروسیم اکرم نے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم جولائی میں پاکستان کا دورہ کررہی ہے جو بہت بڑی بات ہے اور ٹیم کا دورہ پاکستان پی سی بی کام بہت بڑا کارنامہ ہے سابق کپتان نے کہا کہ سولہ سال کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے اور میری دعاہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آکر کھیلے کیونکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں بڑی ٹیمیں جیسے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ آکر کھیلیں پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے اور یہا ں پر کرکٹ شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو ملک میں کرکٹ دیکھنا چاہتی ہے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بہترین انتظامات کررہی ہے پی ایس ایل کے باقی میچز کے انعقاد کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -