ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے کھیلا جائیگا

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے کھیلا جائیگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ رواں سال یکم اکتوبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔جس میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان بنگلہ دیس سمیت پاکستان، جاپان، بھارت، ملائیشیا اور کوریا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ واضح رہے یہ ایونٹ گزشتہ برس نومبر2020 میں کھیلا جانا تھا جس کو کوویڈ19 کی وبا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے پاکستان کی ہاکی ٹیم طویل عرصہ کے بعد ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئے گی۔

 ہرارے (این این آئی)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بہترین کھلاڑی  حسن علی نے کہا ہے کہ جب سے میری بیٹی دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہیں، جب سے وہ دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیٹی کو بہت مس کررہا ہوں تاہم نیشنل ڈیوٹی بھی اہم ہے، ایک ایک دن گن رہا ہوں کہ کس دن واپسی کی فلائٹ ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -