ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، سلیبی اور مورفی فائنل میں پہنچ گئے 

    ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، سلیبی اور مورفی فائنل میں پہنچ گئے 

  

 لندن (اے پی پی)انگلینڈ کے مارک سیلبی اور شان مورفی نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 2021 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں مارک سیلبی نے سٹورٹ بنگھم جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شان مورفی نے کیرن ولسن کو شکست دی۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کروسبیل تھیٹر، شیفیلڈ میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 4 انگلینڈ کے مارک سیلبی نے ہم وطن حریف سٹورٹ بنگھم کو بیسٹ آف 33 فریمز میں سخت مقابلے کے بعد 15-17 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 7 انگلینڈ کے شان مورفی نے عالمی نمبر 6 ہم وطن کیرن ولسن کے خلاف 12-17 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیافاتح کھلاڑیوں نے فائنل راؤنڈ میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -