انگلش پریمئر لیگ،آسٹن اور مانچسٹر سٹی نے میچ جیت لئے

  انگلش پریمئر لیگ،آسٹن اور مانچسٹر سٹی نے میچ جیت لئے

  

لندن (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا نے ایورٹن، مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس، چیلسی نے فلہام اور برائٹن نے لیڈز یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹن ولا نے ایورٹن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔

 فاتح ٹیم کی جانب سے انور الغازی اور اولی واٹکنز نے ایک، ایک گول کیا۔ سیل ہارسٹ پارک، لندن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو 0-2 سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ 57 ویں منٹ میں سرجیو اگیرو اور 59 ویں منٹ میں فیرن ٹورس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں چیلسی نے فلہام کو 0-2 سے ہرایا۔ چیلسی کی طرف سے دونوں گول کائی ہورٹز نے کئے۔ ایک اور میچ میں برائٹن نے لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔  فاتح ٹیم کی طرف سے پاسکل گرو اور ڈینی ویلبیک نے ایک، ایک گول کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -