زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کلین سوئپ کرینگے: مصباح الحق 

    زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کلین سوئپ کرینگے: مصباح الحق 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصبا ح الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے سے سیریز کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں  اور اسی طرح سے اب دوسرے میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑی اسی طرح ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں گے اور بڑے مارجن سے کامیابی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم نے میچ میں تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور حسن علی نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایک بہت اچھے باؤلر ہیں او ر ہمیشہ و ہ توقعات پر پورا اتریں ہیں اسی طرح سے بیٹسمین فواد عالم کی بیٹنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہو ں نے شاندار سنچری سکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا ہے اسی طرح سے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کریں گے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم متحد ہے اور امید ہے کہ وہ بطور کپتان مستقبل میں بھی اسی طرح سے اپنی صلاحیتوں کو منوانے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -