آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے دی

      آئی پی ایل،ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے دی

  

دہلی (اے پی پی)آئی پی ایل کے اہم میچ میں ممبئی انڈینز نے کیرن پولارڈ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 219 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف کیرن پولارڈ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پولارڈ نے 34 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ کوئنٹن ڈی کاک 38 اور کپتان روہیت شرما 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پولارڈ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -