مائیکل ووڈز نے ٹور آف رومانڈی کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

  مائیکل ووڈز نے ٹور آف رومانڈی کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برن(اے پی پی):کینیڈا کے مائیکل ووڈز نے ٹور آف رومانڈی سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کے بین او کونر دوسرے اور برطانیہ کے جیرانٹ تھامس تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور آف رومانڈی ریس کے73  ویں  ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔ ریس کے چوتھے مرحلے میں کینیڈا کے مائیکل ووڈز نے سیون سے تھیون تک 161.3 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے، 58 منٹ اور 35 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا کے بین او کونر 17 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور برطانیہ کے جیرانٹ تھامس 21 سیکنڈز کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا کے لوکاس ہیملٹن نے چوتھی اور  اٹلی کے فسٹو مسنڈا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔