حسن علی حیران کن پر فارمنس دینے والا باؤلر ہے: وقار یونس

  حسن علی حیران کن پر فارمنس دینے والا باؤلر ہے: وقار یونس

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار  یونس فاسٹ بولر حسن علی کے ہمت نہ ہارنے والے رویے سے متاثر ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔حسن علی لگ بھگ 2 برس فٹنس مسائل سے جنگ لڑتے رہے اور اس دوران انہیں پسلیوں میں فریکچر بھی ہوا، قومی ٹیم سے ڈراپ ہوئے، سینٹرل کنٹریکٹ بھی نہ ملا، پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کم بیک کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوئے اور  پھر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب کیا، پھر گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی کے وسط میں ایسا شاندار کم بیک کیا کہ دنیا نے دیکھا، جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز  اور  اب زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔وقار  یونس نے یا کہ حسن علی میچ ونر اور حیران کر دینے والا کرکٹر ہے، بولنگ ہو، بیٹنگ یا فیلڈنگ، 100 فیصد جان مارنے کے لیے تیار رہتا ہے۔

 فوٹو: فائل

حسن علی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 50 وکٹیں مکمل کیں اور 9 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، حسن علی کا شاندار کم بیک کرنا ان کے ہمت نہ ہارنے والے رویے کا نتیجہ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -