تھرو،روک بال کوچنگ کورس جولائی میں کروانے کی تیاریاں 

    تھرو،روک بال کوچنگ کورس جولائی میں کروانے کی تیاریاں 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)عالمی تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے کہاہے کہ تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ کورس جولائی کے آخری ہفتے منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،یہ کورس پاکستان تھرو بال فیڈریشن اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے اشتراک سے ایک ہفتہ تک جاری ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورس میں ملک بھر سے کوچز، ریفریز، سکول ٹیچر اور کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، کورس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا۔

 کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے اپنی اپنی رجسٹریشن 15 جولائی تک آن لائن کروا سکیں گے، مقبول آرائیں جو کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں نے مزید بتایاکہ کورس کے سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں اور ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کورس کے اختتام پر  کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء  میں اسناد تقسیم کی جائیں گی، مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03213077577  پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -