میڈ رڈ او پن، ایشلی اور کویتوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

    میڈ رڈ او پن، ایشلی اور کویتوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

  

 میڈرڈ(اے پی پی):ایشلی بارٹی نے تمارا زیڈانیسک، پیترا کویتووا نے انجلیق کربر، ایناستاسیا سیوستووا نے جوہانہ کونٹا، بلینڈا بنچچ نے برنرڈا پیرا اور ویرونیکا کدرمتووا نے ککی برٹینز کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہیں۔ ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے سلووینیا کی تمارا زیڈانیسک کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6، 6-1 اور 3-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ جمہوریہ چیک کی پیترا کویتووا نے جرمنی کی انجلیق کربر کے خلاف 4-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی۔ لٹویا کی ایناستاسیا سیوستووا نے برطانیہ کی جوہانہ کونٹا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 3-6 رہا۔ سوئٹزر لینڈ کی بلینڈا بنچچ نے امریکا کی برنرڈا پیرا کو 6-3، 1-6 اور 6-7 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ روس کی ویرونیکا کدرمتووا نے فرانس کی ککی برٹینز کو 4-6 اور 3-6 شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں تیونس کی انس جابر نے امریکا کی سولین سٹیفنز کو 6-4، 1-6 اور 3-6 سے ہرایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -