ایلینا اور ویرا زونریوا نے میڈرڈ اوپن ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

  ایلینا اور ویرا زونریوا نے میڈرڈ اوپن ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ(اے پی پی):روسی جوڑی ایلینا ویسینا اور ویرا زونریوا نے میڈرڈ اوپن ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہیں۔ ویمن ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں روس کی ایلینا ویسینا اور ویرا زونریوا نے جمہوریہ چیک کی لوسیا راڈیسکا اور جرمنی کی لارا سیگمنڈ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 4-6 رہا۔ ایک اور میچ میں جاپان کی ناؤ ہبینو اور جمہوریہ چیک کی ریناتا وراچووا نے جاپان کی شوکو اویاما اور اینا شیبہارا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-4 اور 7-10 سے ہرایا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔