روک بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

   روک بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

  

  اسلام آباد (این این آئی)عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔  ٹورنامنٹ سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے تعاون سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کھیلا جائے گا۔ امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا ٹورنامنٹ 24 اپریل سے 27 اپریل تک کھیلا جانا تھا۔

لیکن ملک کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث یہ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا تھا۔اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، میڈلز کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کرونا وائرس کے لئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -