کاؤنٹی کرکٹ،سرے، نوٹنگھم اور ڈرہم کی ٹیمیں کامیاب

  کاؤنٹی کرکٹ،سرے، نوٹنگھم اور ڈرہم کی ٹیمیں کامیاب

  

لندن (اے پی پی)کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے نے ہیمپشائر، نوٹنگھم شائر نے ڈربی شائر اور ڈرہم نے واروکشائر کو شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں سرے کاؤنٹی نے ہیمپشائر کو اننگز اور 289 رنز سے ہرایا۔ ہیمپشائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیمار روچ نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سرے نے ہیمپشائر کی پہلی اننگز 92 رنز کے جواب میں 560 رنز بنائے تھے جس میں ہاشم آملہ کی 215 رنز کی ناقابل شکست اننگز شامل تھی۔ کاؤنٹی گراؤنڈ، ڈربی میں کھیلے گئے میچ میں نوٹنگھم شائر نے ڈربی شائر کو 310 رنز سے مات دی۔ ڈربی شائر کی ٹیم 470 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سٹورٹ براڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں ڈرہم کاؤنٹی نے واروکشائر کو اننگز اور 127 رنز شکست دی۔ واروکشائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹم بریسنن 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ برائیڈن کارس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ ڈرہم نے واروکشائر کی پہلی اننگز 87 رنز کے جواب میں 391 رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -