ورلڈ فٹبال ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھاؤنگی،پریسٹ

ورلڈ فٹبال ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دکھاؤنگی،پریسٹ

  

 لندن(نیٹ نیوز) سوئٹزلینڈکی ویمن فٹبالر    پریسٹ کہا ہے کہ فٹ بال بچپن کا شوق ہے اور ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت جگہ بنائے رکھوں انہوں نے کہا کہ ملک میں ویمن فٹبالرز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتی ہے اور موقع کی تلاش میں رہتی ہے۔مستقبل میں کھیلے جانے والی فٹبال لیگ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے تیار ہوں۔ امید ہے کہ ٹیم اس لیگ میں شاندا ر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

 اور کامیابی حاصل کرے گی ٹیم کی کھلاڑی محنت کررہی ہیں مزید کہا کہ میرے کھیل کا مقصد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنا ہے؎۔ اور اسکے لئے میں بہت محنت کرتی ہوں مزید کہا کہ ہر ایونٹ میرے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے اور ٹیم کی نمائندگی باعث اعزاز ہے سوئس فٹبالر نے مزید کہا کہ ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک فٹبالر موجود ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -