بڑھتے تجارتی خسارے پر قابو پایا جاعئے: سید مردان علی 

  بڑھتے تجارتی خسارے پر قابو پایا جاعئے: سید مردان علی 

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن ایگزیکٹیو کمیٹی سید مردان علی زیدی بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس سال مارچ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر68 2.9ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ گذشتہ سال مارچ میں یہ خسارہ 02 1.5ارب ڈالر تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 21ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصے میں یہ خسارہ تقریبا 17ارب ڈالر تھا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے سے معیشت متعدد مشکلات کا شکار ہو گی اور ملک مزید قرضوں کی دلدل میں دھنستا چلا جائے گا لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجارتی خسارے کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے حکومت برآمدات کے بہتر فروغ پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں اضافے سے ادائیگیوں کا توازن خراب ہو گا۔  روپے کی قدر مزید گرے گی، مہنگائی بڑھے گی، غیر ملکی قرضوں میں اضافہ ہو گا اور مجموعی معیشت مزید کمزور ہو گی لہذا حکومت تجارتی خسارے کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات کرے۔مردان علی زیدی نے کہا کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کا ایک بہتر حل برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے معیشت کیلئے متعدد فوائد حاصل ہوں گے کیونکہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، قرضوں کی واپسی کیلئے وسائل فراہم ہوں گے،  روپے کی قدر مستحکم ہو گی اور ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی زیادہ قیمتیں، کاروبار کیلئے بہتر انفراسٹریکچر کا فقدان، عالمی مارکیٹ میں بہتر رسائی کا فقدان اور حکومتی پالیسیوں میں عدم استحکام ایسے مسائل ہیں جن کی وجہ سے برآمدات کا فروغ اصل صلاحیت سے بہت کم ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے۔ 

مزید :

کامرس -