جاری مالی سال، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو66.35 ارب منافع

 جاری مالی سال، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو66.35 ارب منافع

  

اسلام آباد (اے پی پی)جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کو 66.35 ارب روپے منافع ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 21-2020 کے دوران او جی ڈی سی ایل کا خالص سیلز ریونیو 176.382 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

جس کے نتیجہ میں کمپنی کو 66.35 ارب روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کیلئے 15.43 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کے ساتھ 1.80 روپے فی حصص وسط مدتی منافع دینے کی بعد منظوری دی ہے

مزید :

کامرس -