کورونا کے خلاف جنگ جیتیں گے: صفدر علی بٹ

  کورونا کے خلاف جنگ جیتیں گے: صفدر علی بٹ

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)کورونا وبا سے پاکستان سمیت عالمی دنیا اس وباء کی تباہ کاریوں سے پریشان ہے، اس ایشو پرملک بھر کی بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت کے ساتھ ملکر اس موذی وائرس کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتیں گے۔ان خیالات کا اظہار صدر لبرٹی مارکیٹ بورڈ صفدر علی بٹ نے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس موقع پر رانا اخلاق، یاسر بٹ اور دیگر عہدیدران موجود تھے۔صفدر بٹ نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا  لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ جیسے بھی حالات ہوں،بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور معاشی استحکام متاثر نہیں ہونے دے گی۔معاشرتی و معاشی لحاظ سے ایک مظبوط پاکستان ہی خطے میں بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔ہم سب کو اپنی بساط کے مطابق پاکستان کی ترقی و استحکام اور امن و سلامتی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کورونا وائرس عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں لاہور کی تاجر برادری انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں جس کی اشد ضرورت بھی ہے تجارتی مراکز میں کاروباری سر گرمیوں میں سماجی فاصلوں ماسک اور سینٹائرز پر عمل یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ گاہگوں کے دکان میں داخل ہونے سے پہلے سختی سے ماسک اور سینی ٹائرز کا استعمال بنایا جارہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے گزشتہ سال کئے گئے طویل لاک ڈاؤن نے تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ابھی تک اس نقصان کا ازالہ نہیں ہو سکااس لئے تاجر اور معیشت امسال رمضان المبارک میں کاروباری اوقات میں پابندی اور دو روز کی بندش کے فیصلے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مزید :

کامرس -