نمبیا کرکٹ ٹیم نے تین ملکی کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی

      نمبیا کرکٹ ٹیم نے تین ملکی کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی

  

ونڈہوک (اے پی پی)نمیبیا ایگلز نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کو 19 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2سے جیت لی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 339 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ونڈہوک میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔ کریگ ولیمز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے شامل تھے۔ جے سمیت 61 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ شیفو نتولی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔ میتھیو بریزے نے 114 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ جیسن سمتھ 63 اور ڈیلانو 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جے سمیت نے تین اور برنرڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کریگ ولیمز کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -