انڈین پریمئر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

انڈین پریمئر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

  

ممبئی۔ (اے پی پی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آج واحد میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں احمد آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے۔ پیر کو لیگ کا 30 واں میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین نریندرا مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ کولکتہ کی ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کے فرائض ویرات کوہلی انجام دیں گے۔ 

بنگلور کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کولکتہ 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -