7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ  اندازی آج ہوگی

      7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ  اندازی آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی)7500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(آج)03مئی کو راولپنڈی میں ہوگی۔قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ساڑھے سات ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سٹیٹ بنک راولپنڈی میں معمول کے شیڈول کے مطابق ہوگیا۔اس انعامی بانڈ کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام 50لاکھ روپے (تین انعامات) اور تیسرا انعام 93000روپے (1996) انعامات ہوں گے۔واضح رہے کہ قبل ازیں 7500روپے والے انعامی بانڈز کی فروخت بند ہوچکی ہے اور مستقبل قریب میں اس مالیت کے پرائز بانڈز کو بھی پریمیئم بانڈز میں تبدیل کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -