کینیڈا میں مقیم محنت کشوں کی تر سیلات زر میں اضافہ 

کینیڈا میں مقیم محنت کشوں کی تر سیلات زر میں اضافہ 

  

 اسلام آباد (اے پی پی):کینیڈا میں کام کرنے والے محنت کشوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں رواں  مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 89.1 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے  مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 394.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 89.1فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 208.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مارچ 2021 میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرکاحجم 55.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال مارچ میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 21.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 26.2 فیصدکااضافہ ہواہے۔

مزید :

کامرس -