رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کے 63لاکھ 90ہزار 35 تھیلے فراہم

 رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کے 63لاکھ 90ہزار 35 تھیلے فراہم

  

 لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 63لاکھ 90ہزار 35 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 54لاکھ 42 ہزار 501 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں یکم مئی کو رمضان بازاروں میں 2 لا کھ 99 ہزار960 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 2 لاکھ 78 ہزار 56 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔مزید براں شوگر ملوں سے اب تک 21736401کلو گرام چینی اْٹھائی گئی جس میں سے13092482کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔ یکم مئی کو شوگر ملوں سے 9لاکھ 69 ہزار 982 کلو گرام چینی اْٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 8 لاکھ 94 ہزار 259کلو گرام چینی 65روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت1186597 کلو گرام فروخت ہوا جب کہ61228 درجن انڈے فروخت ہوئے۔  یکم مئی کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 339 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 349 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 137 اور کھلی مارکیٹ میں 142 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر سمیت دیگر 13 اشیاء  ضروریہ نوٹیفائیڈ ڈی سی ریٹس سے 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہوئیں جبکہ کھلی مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی اوسط قیمتیں،20 کلو آٹے کا تھیلہ 872 روپے، گھی 250روپے فی کلو گرام، باسمتی چاول 128، مٹن 815، بیف 413، مرغی کا گوشت 352، دال چنا128، دال مسور136، دال ماش 239 کلو فروخت ہوئی۔

، دال مونگ 194، چینی 85، آلوفریش46، ٹماٹر24، پیاز22روپے فی کلو، روٹی7 روپے، دودھ 82 روپے فی لیٹراور انڈے 145 روپے فی درجن رہی۔ رمضان المبار ک کے دوران اشیاء  ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے یکم مئی کو 9 ہزار 426 انسپکشنز کیں۔1207 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 57مقدمات درج ہوئے اور 51 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 18 لاکھ 45 ہزار900 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 1لاکھ98 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ سب سے کم جرمانہ ضلع  جھنگ میں ایک ہزار روپے عائد ہوا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1249انسپکشنز کی گئیں، 19 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

کامرس -