ڈی جی خان سیمنٹ کو 2.24 ارب روپے خالص منافع
اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کو 2.24 ارب روپے خالص منافع ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق نشاط گروپ کی کمپنی ڈی خان سیمنٹ نے جنوری تا مارچ 2020 میں 2.24 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کو 1.07 ارب روپے خسارہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پہلے نو ماہ میں جولائی تا مارچ 21-2020 کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کو 3.25 ارب روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی ہے۔
۔ اس کے برعکس گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 20-2019 کیلئے کمپنی کو 2.01 ارب روپے خسارہ ہوا تھا۔