جس معاشرے میں والدین کا احترام ہو وہاں اللہ تعالی کی برکت ہوتی ہے: سراج الحق 

جس معاشرے میں والدین کا احترام ہو وہاں اللہ تعالی کی برکت ہوتی ہے: سراج الحق 

  

  سیالکوٹ(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے پاکستان میں اس وقت ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے کو یہی نصیحت کریں کہ بزرگوں کا احترام ہو اور  والدین کا احترام ہو۔ جس معاشرے میں والدین کا احترام ہوتا ہے  اس معاشرے میں اللہ تعالی کی برکت ہوتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ممتاز صنعت کار، دینی و سماجی شخصیت پروفیسر امین جاوید کی اہلیہ،چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ میاں نعیم جاوید، ڈائریکٹر سیال میاں عثمان جاوید، میاں نعمان جاوید، میاں علیم جاوید کی والدہ،اینکر پرسن اور صحافی جنید سلیم کی خوش دامن کے نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نماز جنازہ  مرحومہ کے بیٹے میاں نعیم جاوید نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں  فرید پراچہ، میاں مقصود، جاوید قصوری، میاں محمد آصف، ڈاکٹر شکیل ٹھاکر،  وائس چیئرمین سیال چودھری محمد افضل شاہین، بانی چیئرمین میاں محمد ریاض،  سابق چیئرمین  نعیم اختر، سابق ضلع ناظم چودھری محمد اکمل چیمہ، چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی،  چیئرمین ڈرائی پورٹ شیخ نوید اقبال، ڈاکٹر محمد اسلم ڈار، محمد خالد وسیم، سجاول وسیم،  ڈائریکٹر سیال اسد ثاقب عباس، میاں داؤد سائر،  ذولفقار احسن بھٹی، شیخ اعجاز سونی، طارق سونی، امجد سو نی، آفتاب حسین ناگرہ ایڈووکیٹ،  شیخ رفیع سونی، مہر فیصل، چودھری ذولفقار احمد آف مندرانوالہ، اعجاز بھٹی، چیف سیکورٹی آفیسر اے ایس ایف سیال شاہ جہان، کمپنی سیکرٹری سیال محمد جہانگیر خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر انجنیئر امیر سجاد بیگ،  چودھری فہیم نواز، میاں خالد محمود، طارق محمود، عصمت اللہ وریا، چودھری سیف اللہ، ریحان نسیم خواجہ، میاں سہیل اقبال، مہر شکیل ایڈووکیٹ،احسن بھٹہ، اجمل بٹ، بابا رشید سندھو، عبدالشکور مرزا، ملک عظمت اللہ، چودھری رزاق، چودھری محمد رفیع، صدف بٹ، عبدالمجید بٹ، تجمل ساگر بٹ، سید شاہد اکرام  اور دیگر افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -