ای ووٹنگ سے الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے: مریم اور نگزیب

    ای ووٹنگ سے الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے: مریم اور نگزیب

  

 لاہور،اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے ا لیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے،الیکشن کمیشن ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائے کہ یہ تھیلے سیلڈ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا  الیکشن کمیشن انتخابی ریکارڈ فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردو بدل نہ ہو سکے شک ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کیساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018کے ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں،تین سال الیکشن اور معاشی اصلاحات پہ سیاسی انتقام کو ترجیح دینے والے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں،آٹھ سال خیبر پختونخوا میں اور تین سال وفاق اور پنجاب میں نالائق، نااہل اور چور مسترد ہونے کے بعد ای ووٹنگ سے الیکشن چوری کا خواب دیکھ رہے ہیں۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی سازش سے برسر اقتدار میں آنے والے انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں،2018کے ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں،تین سال الیکشن اور معاشی اصلاحات پہ سیاسی انتقام کو ترجیح دینے والے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی میدان میں ہر ضمنی الیکشن میں ہارنے کے بعد یہ ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جارہا ہے،آٹھ سال خیبر پختونخوا میں اور تین سال وفاق اور پنجاب میں نالائق، نااہل اور چور مسترد ہونے کے بعد ای ووٹنگ سے الیکشن چوری کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب  

مزید :

صفحہ آخر -