لیویز فورس کو ہلو کی کامیاب کارروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
سبی(آئی این پی) لیویز فورس کوہلو کی کامیاب کارروائی بلوچستان میں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا، ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابراہیم بنگلزئی کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ باود برآمد، لیویز و سیکورٹی فورسز نے کا میاب کارروائیاں کرکے ضلع میں امن وامان کو برقرار رکھا۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقہ سوارنالے میں تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابراہیم بنگلزئی کے مطابق لیویز کیوآر ایف نے حساس اداروں کی اطلاع پر نو گھنٹے طویل آپریشن کے بعد تخریب کاروں کے عزائم ناکام بنا دئیے دہشت گرد اسلحہ و گولہ بارودضلع میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہیے تھے لیویز سمیت تمام سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن برقرار رکھا دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ہمارے سیکورٹی فورسز کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کامیاب کارروائی پر لیویز فور س کے جوانوں کو مبارکباد پیش اور ایک لاکھ نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں واضح ہے کہ لیویز فورس کوہلو نے کامیاب کارروائی کے دوران اے جی تھری گن ایک عدد، سکیل راؤنڈ5سوعددمارٹر گن ایک عدد مارٹر راؤنڈ ایک عدد، پی ایم میزائل راؤنڈ 12عدد آر پی جی 7راؤنڈ 15عددبرآمد کیے۔
لیویز فورس