ماہ مقدس میں اشیاء خورونوش کی قلت اور مہنگے داموں فروخت ظلم ہے: حمزہ شہباز

ماہ مقدس میں اشیاء خورونوش کی قلت اور مہنگے داموں فروخت ظلم ہے: حمزہ شہباز

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بے قابو مہنگائی اور بیروزگاری پرفوری اقدامات کئے جائیں اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی حکومت عوام خاص طورپر مزدور، محنت کش اور نادارطبقات کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے   اپنے بیان میں کہا کہ سستے بازاروں کے نام پر غیرمعیاری اشیاء اور ان کی مہنگے داموں فروخت روزہ داروں سے سنگین مذاق ہے پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں  مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتل عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس کے دوران بھی سبزی، پھل اور اشیاء خوردونوش کی قلت اور مہنگے داموں فروخت ظلم ہے حکومت کم ازکم ماہ صیام میں روزہ داروں کی بددعاؤں سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے عمران نیازی لیکچر بند کرکے ایسے اقدامات کریں جس سے مہنگائی کی ستائی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -