کوئٹہ میں آج سے 2 موبائل کورونا ویکسی نیشن یونٹس دستیاب ہونگے 

کوئٹہ میں آج سے 2 موبائل کورونا ویکسی نیشن یونٹس دستیاب ہونگے 

  

 کوئٹہ (این این آئی)محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں (آج)پیر سے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے 2 موبائل یونٹس کام کریں گے۔محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹروسیم بیگ کے مطابق یہ موبائل ویکسینیشن یونٹس کوئٹہ کے علاقوں باچاخان چوک اور عالمو چوک پر موجود رہیں گے۔ڈاکٹر وسیم بیگ نے اپیل کی کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے موبائل یونٹس پر تشریف لائیں۔

موبائل ویکسین

مزید :

صفحہ آخر -