چین میں جسمانی حرارت سے  بلب روشن کرنیوالی پٹی تیار

 چین میں جسمانی حرارت سے  بلب روشن کرنیوالی پٹی تیار

  

 بیجنگ(آئی این پی) چین میں کلائی پر باندھنے والی ایک ایسی پٹی تیار کر لی گئی ہے جو جسمانی حرارت سے ایک ایل ای ڈی روشن کرسکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا  کے مطابق کلائی پٹی تھرمو الیکٹرک جنریٹر(ٹی ای جی) اصول کے تحت کام کرتے ہوئے بجلی بناتی ہے۔ مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی اسمارٹ واچ اور پہنے جانے والے ہلکے پھلکے آلات کو بجلی فراہم کرے گی اور بیٹریوں کی ضرورت ختم ہوسکتی ہے۔ چین میں واقع ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر چیان زینگ اور ان کے ساتھیوں نے یہ ایجاد کی ہے۔ چیان کے مطابق  اس ایجاد سے بیٹری کے مسائل اور بجلی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

بلب پٹی 

مزید :

صفحہ آخر -