قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 30سے زائد افرا گرفتار، اسلحہ برآمد 

    قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 30سے زائد افرا گرفتار، اسلحہ ...

  

 لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس کا رات گئے قبضہ گروپ اور بدمعاشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،کریک ڈاؤن پولیس نے اپنی 200  جرائم پیشہ افراد پر مشتمل فہرست کے تحت کیا۔ پولیس ذرائع  کے مطابق نصیر آباد میں طیفی بٹ اور کینال ویو میں گوگی بٹ کے گھر بھی چھاپے مارے گئے. جبکہ شاہ عالم میں بالاج ٹرکاں والے کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کریک ڈاؤن میں 30سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ کوٹ لکھپت سے عمران کالی کو گرفتار کیا گیا۔واضح رہے فہرست میں شامل کئی افراد بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔کریک ڈاؤن میں سی آئی اے، انوسٹی گیشن اور آپریشن ونگ نے حصہ لیا۔ پولیس نے کئی افراد کے ڈیروں سے اسلحہ بھی قبضہ میں لیا گیا۔

کریک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -