برسلز، لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج، جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی، کئی گرفتار

  برسلز، لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج، جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی، کئی گرفتار

  

  برسلز(آئی این پی) بیلجیم میں لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی جبکہ کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت برسلز میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈا ؤن کے قواعد و ضوابط کے خلاف پارک میں مظاہرہ کیا۔ منچلوں نے پارک میں پارٹی سجا کر کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ یہاں اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔ پابندیوں سے آزادی کا نعرہ لگانے والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ملک کی  ایک کروڑ 14 لاکھ آبادی میں سے 9لاکھ 93 ہزار 434افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں، ملک میں اب تک 24ہزار 258افراد وبا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا موقف ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران معاشی پابندیوں اور روزگار نہ ملنے کے سبب بھوکے مارے جانے کا خدشہ ہے۔

مظاہرے

مزید :

صفحہ آخر -