پاکستان آنیوالی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں کمی 

  پاکستان آنیوالی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں کمی 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مختلف غیر ملکی ایئر لائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی،ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590 سے کم کرکے 123کردی گئی ہیں، پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 5 مئی سے 20مئی تک نافذالعمل رہے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعداد شمار کے مطابق قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11پروازیں کردی گئی،قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3، لاہور کیلئے 3، اسلام آباد کیلئے3، پشاور کیلئے ایک اور سیالکوٹ کیلئے1 پرواز کردی گئی ہے۔گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35سے کم کرکے 8کردی گئی ہے، گلف ائیر کی کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1، اسلام آباد کیلئے ایک، پشاور کیلئے ایک، فیصل آباد کیلئے ایک، سیالکوٹ کیلئے ایک اور ملتان کیلئے ایک پرواز لینڈ کرسکے گی۔ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے 3کردی گئی کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پروازآپریٹ ہو گی۔نوٹم کے مطابق پگاسس ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے  ایک کردی گئی کراچی کیلئے ایک پرواز کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی، اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے 6کردی گئی کراچی کیلئے ایک، لاہور کیلئے2، اسلام آباد کیلئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی جبکہ سری لنکا ایئر ویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے 2 کر دی گئی، جن میں کراچی کیلئے ایک اور لاہور کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔تھائی ایئرکی پرواز 18 سے کم کرکے 3 کردی گئی کراچی کیلئے ایک لاہور کیلئے ایک اور اسلام آباد کیلئے ایک پرواز لینڈ کرسکے گی، مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے۔

پروازیں 

مزید :

صفحہ آخر -