داؤد خیل میں سنگدل باپ کی فائرنگ،2معصوم بچیاں قتل، تیسری زخمی
داؤدخیل(این این آئی)سنگدل باپ نے فائرنگ کرکے 2معصوم بچیوں کو قتل جبکہ 1کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق داؤدخیل کے محلہ شریف خیل نمبر2کے رہاشی ناصر خان کا کسی بات پر بیوی سے گھر میں جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر سنگدل باپ نے اپنی معصوم تین بچیوں پر فار کھول دیا فارنگ کی زد میں آکر ایک ڈیڑھ سالہ بچی۔ ایک دو سالہ بچی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک پانچ سالہ بچی زخمی ہو گی جن کو آر۔ایچ۔سی دادخیل لایا گیا جہاں پر زخمی بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر اس کو میانوالی ریفر کر دیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دادخیل موقع پر پہنچ گی اور ملزم قاتل باپ کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ جبکہ ڈی پی او میانوالی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل موسی خیل اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گی۔ نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
بچیاں قتل