پوری دنیا میں عذاب آیا ہوا ہے، عوام احتیاط کریں، چودھری شجاعت

 پوری دنیا میں عذاب آیا ہوا ہے، عوام احتیاط کریں، چودھری شجاعت

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چودھری شجاعت حسین کی کورونا کے پیش نظر عوام سے احتیاط کی اپیل کی۔ اس موقع پر پارٹی رہنما ذوالفقار گھمن اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ چودھری سلیم بریار نے پارٹی کی جانب سے کورونا متاثرین میں راشن کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا جس پر چودھری شجاعت حسین نے ان کی کاوشوں کو سراہا چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بار بار ان تمام لوگوں وہ چاہے کسی بھی رنگ، نسل اور مذہب سے ہوں کو تنبیہ فرماتا ہے کہ تمام لوگ اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے اصولوں اور بھیجی گئی تعلیمات کے مطابق عمل کریں اسی طرح اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہو گی اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرماتا ہے ”کہ میں کیوں تم پر عذاب لاؤں گا اگر تم میری اطاعت کرو اور احکامات کو مانو“۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں عذاب آیا ہوا ہے جو صرف مسلمانوں پر ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی اس کا شکار ہیں یہ تمام لوگ اللہ تعالیٰ کی بھیجی گئی کتابوں قرآن مجید، توریت، انجیل اور زبور کو تو مانتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ اس عید پر ساری دنیا کے مسلمان اور تمام مذاہب کے لوگ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، اپنی غلطی کوتاہیوں کا اعتراف کریں اور عہد کریں کہ آئندہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر سچے دل سے عمل کریں گے چودھری شجاعت حسین نے اپیل کی کہ اس عید پر تمام صاحب حیثیت لوگ اپنے ہمسایوں میں سے چار گھرانوں کو دو وقت کا کھانا بھیجیں یا اپنے گھر پر بلا کر کھلائیں۔ٍٍٍٍ

چودھری شجاعت 

مزید :

صفحہ آخر -