مساجد میں اعتکاف پر پابندی کا فیصلہ نہیں مانتے،مرکزی جمعیت اہلحدیث 

    مساجد میں اعتکاف پر پابندی کا فیصلہ نہیں مانتے،مرکزی جمعیت اہلحدیث 

  

 لاہور (خصوصی رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کا اجلاس زیر صدارت ا میر ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی منعقدہوا۔جس میں ناظم حافظ بابر فاروق رحیمی، سرپرست علامہ معتصم الہٰی ظہیر، حافظ محمد علی یزدانی ودیگر علماء نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ اوقاف پنجاب کی طرف سے مساجد میں اعتکاف کی پابندی کے فیصلے کو مسترد کیا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ اعتکاف ایس ا و پیز کے تحت آئسولیشن کی بہترین صورت ہے۔ہم کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد،ایس اوپیز کو فالو کریں گے۔اعتکاف بیٹھنے والوں کی تعداد محدود کردی جائے لیکن اس پر مکمل پابندی نہ لگائی جائے۔قائدین کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کو تزکیہ کی ضرورت ہے۔مساجد کو بے رونق نہ کیا جائے،رمضان کا آخری عشرہ طاق راتوں کا عشرہ ہے اس میں مسلمانوں کی روحانی کیفیات جوبن پرہوتی ہیں۔ان کو رجوع الی اللہ کا ماحول فراہم کرنے کی ضرور ت ہے،حکومت مساجد میں اعتکاف پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔

جمعیت اہلحدیث 

مزید :

صفحہ آخر -