ڈاکٹر عارف علوی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم مسترد چکے ہیں،کنور دلشاد 

 ڈاکٹر عارف علوی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم مسترد چکے ہیں،کنور دلشاد 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات نا گزیر ہیں، حکومت کا موقف درست ہے۔ انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے اپوزیشن حکومت کیساتھ مل کر فیصلہ کرے سیاسی معاملات کو الگ رکھا جائے۔ پارلیمانی امور کی وزارت نے  الیکشن ایکٹ 2017 میں 49 کے لگ بھگ  ترامیم  کا  جو مسودہ تیار کیا ہے،اس کی منظوری سے پاکستان فرسٹ ورلڈ ڈیموکریسی کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔کنور محمد دلشاد نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن کی انتخابی ماہرین کی ٹیم نے ان شقوں کا جائزہ لیا ہے یہ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں صحیح سمت کی طرف ایک اہم قدم ہے لیکن اس کے بر عکس الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی پر قابو پانا نا ممکن ہے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی ماضی میں اس نظام پر عدم اعتماد کر چکی ہے ڈاکٹر عارف علوی جب اپوزیشن کا حصہ تھے انہوں نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ بینکاک کے دورے کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کے نظام کو اپنی رپورٹ میں مسترد کر چکے ہیں اور یہ رپورٹ قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں موجود ہے۔ علاوہ ازیں ثانیہ نشتر نے بطور نگران وفاقی وزیر 2013 میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے سسٹم کو غیر موزوں قرار دیا۔

کنور دلشاد 

مزید :

صفحہ آخر -