کووڈ متاثرہ افراد سے ملنے والوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم
لندن (این این آئی)برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں کہاگیا ہے کہ وہ افراد جنھوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہو، انھیں قرنطینہ کرنے کی شاید اب ضرورت نہ رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجربہ میں یہ جانچا جائے گا اگر کوئی شخص کسی کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کرے، تو پھر دس دن قرنطینہ کے بجائے انھیں اگلے سات روز کے لیے فلو ٹیسٹ دیے جائیں گے اور یہ دیکھا جائے گا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا کہ نہیں۔اپنی زندگی معمول کے مطابق جاری و ساری رکھنے کے لیے شرط یہ ہے کہ فلو ٹیسٹس منفی رہیں۔انگلینڈ میں نو مئی سے ایسے تقریبا 40 ہزار افراد کو اس تجربے میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔لیٹرل فلو ٹیسٹ کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا ٹیسٹ ہے جس میں نتیجہ صرف 30 منٹ میں آتا ہے لیکن اس کی حساسیت پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے اور وہ نتیجہ دینے میں کم از کم 24 گھنٹے لگاتا ہے۔
قرنطینہ شرط ختم