تاریخ ساز ترقیاتی پیکیج سے گلگت بلتستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا: علی امین گنڈا پور 

  تاریخ ساز ترقیاتی پیکیج سے گلگت بلتستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے 370 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تاریخ ساز ترقیاتی پیکیج سے گلگت بلتستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، ترقیاتی پیکج سے گلگت بلتستان کے تمام شعبوں کو یکساں ترقی ملے گی۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی معاشی ترقی کا بیس کیمپ بنے گا، ترقیاتی پیکیج سے گلگت بلتستان کی 73 سالہ محرومیاں دور ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہو کر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی خدمت کی ہے، سخت معاشی حالات میں بھی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ جاری رکھا،گلگت بلتستان کو سیاحت کے حوالے سے دنیا کی توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کے لیے بھی حکومت پرعزم ہے۔

علی امین 

مزید :

صفحہ آخر -