اسرائیلی تاجروں کو دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج میں کاروبار کی اجازت

    اسرائیلی تاجروں کو دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج میں کاروبار کی اجازت

  

دبئی(این این آئی)دبئی کے گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج میں پہلی مرتبہ سونے کے اسرائیلی تاجروں کو کاروبار کی اجازت دے دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایکسچینج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسے اسرائیلی سیکورٹیز کمیشن کی طرف سے اجازت نامہ موصول ہو گیا ہے۔ اس کا مقصد اسرائیلی کمپنیوں کو اس بات اختیار دینا ہے کہ وہ دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج کی رکنیت حاصل کر کے اس سے متعلق خدمات اور پلیٹ فارموں کا استعمال کر سکیں۔ اسرائیلی ارکان دبئی کی مارکیٹ میں مارکیٹ میکرز کے طور پر بھی کام کر سکیں گے۔دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج عملی طور پر دبئی سینٹر فار ملٹی کموڈٹیز کے زیر انتظام ہے۔ یہ دبئی حکومت کا ایک تزویراتی منصوبہ ہے۔

کاروبار اجازت

مزید :

صفحہ آخر -