ظفر وال میں روزانہ 80 ہزار سے زائد افرادکی ویکسینیشن ہوگی، سعید الحسن شاہ 

   ظفر وال میں روزانہ 80 ہزار سے زائد افرادکی ویکسینیشن ہوگی، سعید الحسن شاہ 

  

لاہور (فلم رپورٹر)صوبائی وزیراوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے برادر سیداعجازالحسن شاہ کے ہمراہ نارووال کی تحصیل ظفر وال میں قائم کورونا ویکسینشن سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیراوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے بھائی سیداعجازالحسن شاہ کے ہمراہ کورونا ویکسین لگوائی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھرمیں ویکسینیشن سنٹرزکی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 80ہزار سے زائد افرادکی ویکسینیشن کو یقینی بنایاجائے گا۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔نجی ہسپتالوں کے ساتھ کوروناکے مریضوں کے علاج کے حوالہ سے مکمل کوآرڈنیشن میں ہیں۔ کوروناکے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ والے شہروں میں ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے۔کورونامریضوں کے علاج معالجہ کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت کو بڑھایا اور صورتحال کو24گھنٹے مانیٹر جبکہ ویکسینیشن سنٹرزپرعملہ کی تعدادکو دوگناکیاجارہاہے۔ وزیر اوقاف نے کہاکہ این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھرمیں ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔عوام کی صحت اور زندگیوں کے تحفظ کی خاطرکسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل تلافی ہوگا۔

سعید الحسن شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -