گوجرانوالہ: گلے پر ڈور پھرنے سے 30سالہ نوجوان جاں بحق، ایس ایچ او معطل 

گوجرانوالہ: گلے پر ڈور پھرنے سے 30سالہ نوجوان جاں بحق، ایس ایچ او معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) باغبانپورہ میں قاتل ڈور نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا، صادق گلے پر ڈور پھرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ روک سکا،باغبانپورہ میں قاتل ڈور نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا۔ 30 سالہ نوجوان ہسپتال لے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا افسوس ناک واقع باغبانپورہ چوک میں پیش آیا، نوجوان محلہ گورونانک پورہ کا رہائشی تھا۔سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے ڈور پھرنے پر شہری کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ سب انسپکٹر قیصر عباس کو معطل لائن حاضر کرکے ایس ایس پی آپریشنز آغا رمضان کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری صدیق حسن کوباغبانپورہ چوک کے سامنے نامعلوم سمت سے آنے والی ڈور نے زخمی کر دیا جو کہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔سی پی او کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر زیروٹولرنس پالیسی جاری ہے۔ جس تھانے کی حدود میں پتنگ بازی ہوئی وہاں کے ایس ایچ ا و کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گوجرانوالہ پولیس کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خونی کھیل کے نقصانات کے بارے بھی ایجوکیٹ کررہی ہے۔سی پی اوسرفراز احمد فلکی نے شہریوں خصوصا والدین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ میں ڈور پھرنے سے شہری صدیق حسن کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے ڈور سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔
نوجوان جاں بحق++

مزید :

صفحہ آخر -