اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہو گی:چودھری سرور

اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہو گی:چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد اورصوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی نے مشتر کہ ملاقات جس میں سیاسی اور حکومتی امور کیساتھ ساتھ کورونا کی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی گور نرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ ناکام ہوئی ہے اب بھی ناکام ہوگی 2023سے پہلے الیکشن کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہی ہوگی مخالفین سن لیں عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کرینگے اور تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی پالیسی پر گامزن رہے گی اورعوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کے سیاسی مخالفین ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر رہے ہیں مگرحکومت نے اپنی کار کردگی کے ذریعے ہمیشہ مخالفین کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا ہے اور اب بھی انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔گورنر پنجاب نے کورونا کیخلاف ہر پاکستانی سے ایس اوپیز پر عمل کر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل کے ذریعے ہی کورونا سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ صوبائی وزرء نے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت قومی امنگوں کی تر جمان ہے کورونا کیخلاف تمام حکومتی ادارے متحد ہوکرکام کر رہے ہیں اور حکومت ہسپتالوں میں بھی تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -